Differences with Imran Khan's establishment عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات
Differences with Imran Khan's establishment
عمران خان
کے اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات
Lahore (Daily Pakistan Online) Chairman Pakistan Tehreek-e-Insaf Imran Khan says that "My disagreement with the establishment was that I used to tell them that if thieves and robbers are brought up, how will the country develop?" According to the TV channel "Express News", former Prime Minister Imran Khan said, "Giving NR means that we have abolished the rule of law. A country in which theft is condoned is a country that has never progressed."
According to a private TV report, Imran Khan said that social media is bringing a revolution in human history, no one speaks against Israel in America, it does not come to the media, millions of young people are martyred in Kashmir. but the western media did not talk about it, social media has changed this trend, when our government was overthrown, social media showed it. Going towards, tomorrow I am going to start the real freedom march, which aims to bring justice to the country
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین پاکستان تحریک
انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ "میرا اسٹیبلشمنٹ سے اختلاف یہ تھا کہ میں ان کو کہتا تھا کہ اگر چوروں اور ڈاکوؤں کو اوپر لے آئیں گے تو ملک کیسے ترقی کرے گا؟۔
نجی ٹی وی چینل "ایکسپریس نیوز "کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ "این آر اور دینے کا مطلب ہے کہ ہم رول آف لا ختم کر دیا ہے، جس ملک میں چوری کو معاف کر دیا جاتا ہے وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا"، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیاانسانی تاریخ میں انقلاب لا رہا ہے، امریکا میں کوئی اسرائیل کے خلاف بات نہیں کرتا، وہ بات میڈیا پر نہیں آتی، کشمیر میں لاکھوں نوجوان شہید ہو چکے ہیں لیکن مغربی میڈیا اس پر نہیں بولا، سوشل میڈیا نے اس ٹرینڈ کو تبدیل کیا ہے، ہماری حکومت گرائی گئی تو سوشل میڈیا نے دکھایا. ۔
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ "ہم جمہوریت کی خالص ترین شکل کی طرف جا رہے ہیں،کل میں حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کرنے جا رہا ہوں، جس کا مقصد ملک میں انصاف لانا ہے



Comments
Post a Comment